ناظمہ صدیقی ، 8 نومبر کراچی میں پیدا ہوئیں ، میٹرک کے بعد تعلیم کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تدریس کا عمل بھی شروع کیا اردو سے محبت رہی تو اس بنا پر کتابیں اور رسالے پڑھنے کا بچپن ہی سے شوق تھا ، والد صاحب کے دینی رجھان اور ان کی بہترین تربیت کے ذریعے ذندگی کے مختلف ادوار کا بغور جائزہ لینا شروع کیا تو لکھنے کا بھی شوق ابھرا پھر اردو آرٹیکل لکھنے شروع کئیے ، شاعری کا بھی شوق اجاگر ہوا ، شاعری بھی لکھی، ایک ہاؤس وائف اور تین بچوں کے ساتھ ذندگی کا سفر جاری و ساری ہے ، آگے بہت کچھ لکھنے کا جنون بھی باقی ہے ، تجزیہ حیات میں ذندگی کے مختلف ادوار کے ساتھ اپنے آپ کو بہتر کرنے کے طریقے سکھائے گئیے ہیں ، سب سے بڑھ کر مصنفہ نے مختلف مثالیں دیکر الله پر توکل کا بہترین سبق دیا ہے ، اس آس پر کہ شاید کسی کو اپنی مشکل کا حل مل جائے اور ذندگی آسان ہوجائے ،